واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کل ایودھیا میں تھے، جہاں انہوں نے ایودھیا ریلوے اسٹیشن اور بین الاقوامی ہوائی اڈے کا افتتاح کیا۔ سساتھ ہی ایودھیا کو 15,700 کروڑ روپے کے پروجیکٹ کا تحفہ بھی دیا ۔ یہاں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے لوگوں سے اپیل کی اور کہا کہ ‘ملک کے سبھی 140 کروڑ اہل وطن 22 جنوری 2024 کو جب ایودھیا میں پربھو وراجمان ہوں، تب اپنے گھروں میں شری رام جیوتی روشن کریں اور دیوالی منائیں۔ انہوں نے کہا کہ 22 جنوری کی شام کو پورے ہندوستان میں جگ مگ ہونی چاہئے۔‘‘


Comments