-
قرآن مجید حفظ کرنے کا آسان طریقہ
از: اسرائیل امینی
خادم القرآن دارالعلوم امام
ربانی (نیرل)
ارشاد ربانی ہے : انا
نحن نزلنا الذکر وانا لہ لحفظون۔بے شک ہم نے اتارا ہے یہ قرآن اور بے شک ہم خود اس کے نگہبان ہیں۔ اللہ رب العزت نے قرآن مجید کی حفاظت
جن ذرائع سے کرنے کا فیصلہ فرمایا
ہے ان میں سے ایک سب سے اہم ذریعہ حفظ قرآں
مقدس ۔قرآن حکیم کا حفظ کر لینا اتنی بڑی سعادت
ہے کہ صرف اس کا تصور کر لینا ہی
مشکل امر ہے ،اس سلسلے میں صرف ایک حدیث پیش کرنے پر اکتفا کیا جاتا ہے۔
حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہےکہ قیامت کے دن صاحب حفظ قرآن سے کہا جائے گا کہ تم قرآن مقدس کی تلاوت کرتے جاؤ اور اسی طرح
ترتیل کے ساتھ پڑھوجیسا کہ تم دنیا میں
پڑھتے تھے، تمہاری آخری منزل وہ
ہوگی جہاں تم قرآن مجید کی آخری آیت تلاوت کروگے۔(احمد ، ابن ماجہ)
ذیل میں حفظ
قرآن کے سلسلے میں چند اہم اصول بیان کئے جاتے ہیں :-
جب آپ حفظ کرنے کا مکمل
ارادہ کرلیں تو گناہ اور معصیت کے کامو ں
سے اجتناب کریں ،اس سے فائدہ یہ ہوگا کہ
اللہ رب العزت کی تائید و نصرت شامل حال
ہوگی اور یہ بھی خاص طور سے خیال رکھیں کہ حفظ قرآن کے لئے ہمیشہ ایک ہی مصحف کا
استعمال کریں کیوں کہ یاد کردہ صفحہ حافظ کے ذہن میں محفوظ ہو جاتا ہے ۔
اس کے علاوہ چونکہ حفظ
کے دوران ان اغلاط پر نشان لگانا
ضروری ہوتا ہے اس لئےبھی ایک ہی
قرآن کا استعمال میں لانا ضروری ہے تاہم ابتدائی دور میں بچوں کے لئے علاحدہ سپارے استعمال کئے جا سکتے ہیں اس حالت میں
بھی ایسے سپاروں کا التزام کیا جائے جس کے مطابق ہی قرآن میسر ہوں ۔
قرآن
کی حفاظت کا ذمہ اللہ نے اپنے اوپر لے رکھا ہے ،اور دنیا میں اسکے اسباب و وسآئل
بھی ترتیب دئے ہیں ۔ان میں سب سے بڑا ذریعہ ایمان والوں کے سینوں میں اپنا کلامِ
پاک محفوظ کر دینا ۔تم لوگ خوش قسمت ہو کہ اربوں کھربوں انسانوں میں سے تمھارا
انتخاب کلام اللہ شریف کی حفاظت کے لئے کیا گیا ۔لہذا لفظ بلفظ ۔ حرف بحرف ۔ اعراب
و تنوین ۔ کے ساتھ بہت مضبوطی سے اسے یاد کرو تاکہ کل بروزِ قیامت اللہ رب العزّت
کا انتہائی قرب پا سکو ۔
بہتر
ہے کہ یومیہ سبق کی وہ مقدار رکھی جائے کہ تعلیم کے اختتام پر نہ صرف حفظ مکمل ھو
جائے بلکہ ایک سال دور کے لئے بھی باقی رہ جائے ۔
سبق
کو یاد کرنے کا آسان نسخہ یہ ہے کہ ۔
پہلے
ایک آیت کے ایک ایک لفظ بلکہ حرف کو نہایت توجہ سے ناظرہ پڑھے ۔
جب
پختہ یقین ہو جائے کہ الفاظ ۔ تجوید و صحت کے ساتھ برابر زبان پر رواں ہو گئے ۔
تب
جا کر اس آیت کو زبانی یاد کرنا شروع کرے ۔
جب
ایک آیت پختہ ہو جائے تو پھر ۔ دوسری ۔ تیسری آیت اسی ترتیب سے یاد کرے ۔
نیز
ہر روز کا سبق ۔ سبق کا پارہ ہر سنن و نوافل میں دہراتا رہے ۔ تو مزید پختگی کا
سبب ہوگا ۔
پھر
بھی اگر استاذ کسی غلطی کی نشان دہی کرے تو پنسل سے نشان لگا کر اسی روز اسکی
اصلاح پر دھیان دیں ۔ تاکہ جو غلطی زبان پر چڑھ گئی ہے ۔ اسکا فوری ازالہ ہو جائے
۔
نیز
تنہائی میں ۔ سفر میں ۔ سونے کے وقت بھی اپنا ذہن قرآن ہی کی تلاوت میں لگائے رکھے
تو نہ صرف جلد حفظ کی دولت میسر ہوگی ۔ بلک وہ حفظ دیر پا بھی ہوگا ۔
نیز
استادِ محترم کو چاہئے کہ سبق سننے کے بعد یا دورانِ سبق جو آیاتِ مشابھات ہیں وہ
قرآن میں دکھا دیں کہ دیکھو یہاں یہی آیت معمولی تبدیلی کے ساتھ پھر آئیگی ۔
ایک
بات یاد رکھیں جتنا پختہ سبق ہوگا ۔ اتنا ہی پختہ سبق پارہ ہوگا ۔ اور جتنا پختہ
سبق پارہ ہوگا۔ اتنا ہی پختہ دور بھی ہوگا ۔
لہذا
تینوں ایک دوسرے سے مربوط بھی ہیں اور ایک دوسرے سے مشروط بھی ۔
اسکی
آسانی کی ترکیب وہی ہے کہ سنن و نوافل میں سبق اور سبق پارے کی تلاوت کریں ۔
اور
تہجد میں دور کی تلاوت کا اہتمام کریں ۔
اور
اگر رمضان المبارکہ میں تعطیلات نہ ہوتی ہوں تو طلباء کے چند گروپس بنا کر جس
جماعت کے جتنے پارے ہوئے ھوں انکی الگ الگ تراویح کی جماعت کا اہتمام بھی ہو ۔ اور
ان کی امامت بھی باری باری اسی جماعت کے طلباء کے سپرد کی جائے ۔
تو
اس سے حفظ بھی پختہ ہوگا اور الحمد للہ مصلے پر امامت کی مشق بھی ہوگی ۔
عمومی
حالت میں آموختہ ایک پارے سے کم نہ رکھا
جائے ۔ اور دو پارے ہوں تو بہت بہتر
ہے تاکہ ہر پارے کی باری جلدی جلدی آئے اور منزل کا عمومی معیار
بہتر ہو جن کی منزل پکی ہو، وہ بھی ممکن حد تک زیادہ سے زیادہ منزل سنائیں
تاکہ ابتدائی بنیادیں مضبوط ہوں اور وہ اس پریشان کن مرحلہ میں اپنا دل نہ چھوڑ
بیٹھیں ، اگر کوئی حافظ منزل کی کمزوری کے باعث روزانہ ایک یا دو پارے نہیں سنا سکتا
تو فوری طور پر سبق بند کر دیا جائے اور آموختہ
کی طرف مکمل توجہ دیں حتیٰ کہ جب
منزل پختہ ہو جائے پھر دو بارہ سبق شروع
کیا جائے،کچی منزل ہونے کے سبب بعض دفعہ
معاملہ اتنا بگڑ جاتا ہے کہ اس معاملے کو سنبھالنا بہت مشکل ہو جاتا ہے، لہذا ہر حالت میں منزل
کچی نہ ہونے دی جائے۔
حافظ قرآن کو دور کرنے کی عادت ڈالنی چاہئے یعنی دو حافظ مل کر اپنی منزل ایک دوسرے کو
سنائیں ، قرآن کی پختگی اسی وقت بر قرار رہ سکتی ہے کہ حفظ کرنے کے بعد دو پارے
یا ایک پارہ بلا ناغہ سنایا جائے۔
یہ
کچھ باتیں ذاتی تجربے اور اساتذہ کے طرزِعمل سے سمجھ میں آتی ہیں ۔
تصحیح کنندہ استاذ محترم
مولانا اقبال صاحب – بھروچ
Comments
Post a Comment